بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج کانگریس پر سیاسی جماعت کم ایک کنبہ
کی بھکت پارٹی بن کر رہ جانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر
مودی کے تبصرے سے تلملا رہی کانگریس کو تنقید سے گھبرانا نہیں چاہئے اور
مسٹر مودی کی تنقید سے پہلے اسے اپنے گھر میں جھانکنا چاہئے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور
مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے یہاں پارٹی
ہیڈکوارٹر میں باقاعدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ کانگریس کو تنقید سے
گھبرانا نہیں چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے کل راجیہ سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی
تحریک پر ہوئی بحث کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے تعلق
سے جو کہا تھا کہ اس میں غلط کیا کہا تھا۔